پتور19؍نومبر(ایس او نیوز)اپنے دوستوں کے ساتھ ندی میں نہانے کے لئے جانے والا ایک نوجوان غرقاب ہونے کا معاملہ پتور کے بیلپاڈی نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔
پانی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام سیف علی خان (25سال) بتایاجاتا ہے۔پتور کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں بجلی کی وائرنگ کا کام انجام دینے چار دوست شام کے وقت کماردھارا ندی میں تیرنے کے لئے گئے ہوئے تھے۔ اس دوران سیف علی خان پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پتور پولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ کا عملہ ندی کناے پہنچ گیا اور سیف کو تلاش کرنے کی مہم شروع کردی۔پتور پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔